جمعرات 11 دسمبر 2025 - 23:18
اے ایم آر میڈیکل ٹرسٹ کا خدمتِ خلق کی جانب اہم قدم؛ زہراء میڈی پلس اسپتال سے معاہدہ، غریب مریضوں کے لیے امید کی نئی کرن

حوزہ/ احمد آباد میں غریب اور ضرورت مند مریضوں کے لیے طبی سہولتوں میں بہتری کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں اے ایم آر میڈیکل ٹرسٹ اور زہراء میڈی پلس اسپتال نے معیاری علاج کم قیمت یا مفت فراہم کرنے کے لیے باہمی معاہدہ کر لیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، احمد آباد اور اس کے گردونواح کے ضرورت مند مریضوں کے لیے ایک خوشخبری یہ ہے کہ زہرا میڈی پلس اسپتال، عنبر ٹاور کے بالمقابل، جہاں پورہ، سرخیز روڈ، احمد آباد، گجرات اور اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ دہلی کے درمیان باہمی تعاون پر معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے تحت احمد آباد اور قریبی علاقوں کے ضرورت مند مریضوں کو فری یا بہت کم قیمت پر معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس سے انہیں بڑی راحت ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق، اس معاہدے میں جناب مصطفیٰ صاحب نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اے ایم آر ٹرسٹ اس ادارے کے تعاون سے مزید وسیع پیمانے پر فلاحی کام انجام دے سکے گا۔ یہ معاہدہ علاقے کے ضرورت مند افراد کے لیے ایک اہم پیشرفت ثابت ہوگا، جو ان کی طبی مشکلات کے حل میں مددگار ثابت ہوگا۔

زہرا میڈی پلس اسپتال کے ڈائریکٹر نے اس معاہدے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی خدمت ان کے لیے ایک شرف ہے اور وہ اے ایم آر ٹرسٹ کے ساتھ مل کر معیاری طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے اسپتال کی خدمات کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ:

زہرا میڈی پلس اسپتال اپنی ملٹی اسپیشلٹی خدمات کے باعث شہر کے ممتاز طبی مراکز میں شمار ہوتا ہے، جہاں جنرل میڈیسن، جنرل سرجری، امراضِ نسواں، یورولوجی، ارتھوپیڈکس، کارڈیولوجی، نیورولوجی اور ڈرماٹولوجی سمیت متعدد شعبوں میں ماہر ڈاکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اسپتال میں لیپروسکوپک اور اینڈوسکوپک سرجری کی جدید سہولت بھی دستیاب ہے، جس کے ذریعے کم سے کم تکلیف دہ اور جدید طرز کی سرجریز انجام دی جاتی ہیں۔

اس کے علاوہ اسپتال میں تشخیصی اور امیجنگ سہولیات کے تحت ڈیجیٹل ایکس رے، جدید تشخیصی مراکز اور اعلیٰ معیار کے امیجنگ سسٹم کے ذریعے ہر طرح کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

اسپتال میں 24 گھنٹے ایمرجنسی سروس اور چوبیس گھنٹے فعال فارمیسی موجود ہے، جو ہنگامی حالات میں فوری طبی نگہداشت کو یقینی بناتی ہے۔ شدید مریضوں کے لیے آئی سی یو، آئی پی ڈی اور آپریشن ٹھیٹرکی جدید سہولیات فراہم ہیں، جبکہ داخلے کے دوران مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولت اور نگرانی میسر رہتی ہے۔

مریضوں کی سہولت اور آرام کے لیے اسپتال میں و یل چیئر، معیاری صفائی، روشن اور ہوا دار وارڈز، آرام دہ انتظار گاہ، پارکنگ، بیک اپ جنریٹر اور بنیادی ضروریات کا مکمل اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مریضوں کے لیے اپائنٹمنٹ کا حصول نہایت آسان ہے اور اسپتال میں مریض کی نگہداشت کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے، تاکہ ہر مریض کو بروقت اور بہترین طبی توجہ مل سکے۔

اے ایم آر ٹرسٹ صحت کے شعبے میں سماجی خدمت کے جذبے کے تحت ہندوستان کے تمام صوبوں میں کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ زہرا میڈی پلس اسپتال کے ساتھ یہ شراکت داری احمد آباد اور اس کے گرد و نواح میں معیاری طبی خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ زہرا میڈی پلس اسپتال ایک جدید طبی مرکز ہے، جہاں 24 گھنٹے ایمرجنسی خدمات دستیاب ہیں اور مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی جاتی ہیں۔ ٹرسٹ کی کوشش ہے کہ کوئی بھی شخص ناداری کی وجہ سے علاج سے محروم نہ رہے۔

آخر میں واضح رہے کہ یہ شراکت داری علاقے کے عوام کے لیے نئی امید کی کرن ثابت ہوگی اور ان کے طبی مسائل میں نمایاں کمی لانے کا سبب بنے گی۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:

🌐 www.amrmedicaltrust.com

📧 amrtrust41@gmail.com

📞 9568146232، 9871735839، 9319570586

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • دانش علی IN 11:56 - 2025/12/12
    خدا سلامت رکھے ٹرسٹ کے اراکین کو
  • Basit rizvi IN 11:59 - 2025/12/12
    Jazakallah
  • Basit rizvi IN 16:23 - 2025/12/12
    Jazakallah
  • تحریر رضا IN 16:25 - 2025/12/12
    انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے رب کریم ان خدمات کو قبول فرمائے اور زیادہ سے زیادہ ترقی عطافرمائے آمین
  • حیدر نقوی IN 16:28 - 2025/12/12
    ضرورت تھی اس کام کی بہت اچھا کام کر رہے ہیں اللہ کی بارگاہ میں التجا ہے پالنے والے قوم اور اس کے ذمہ داروں کو بیدار کردے آمین
  • ترنم رضوی IN 16:33 - 2025/12/12
    انسانیت ابھی باقی ہے اور انسانیت میں روح باقی رکھنے والے ایسے ہی افراد ہوتے ہیں اے ایم آر میڈیکل اینڈایجوکیشنل ٹرسٹ اور زہراپلس ہاسپیٹل کے اراکین کو اللہ سلامت رکھے
  • Mohsin Ali IN 16:50 - 2025/12/12
    Hamari dua in idarun khas kar amr trust ke sathe he
  • طالب رضا IN 10:52 - 2025/12/13
    ماشاءاللہ زندہ باد
  • Mahi ali dando puri IN 06:29 - 2025/12/16
    Acha kam ho raha he
  • Mohmd hashim IN 05:14 - 2025/12/25
    Kam karne se hota he log kam nahi karte apne pat bharty hen Amr trust acha kam kar raha he jazakallah